پولنگ کے دوران ڈیوٹی دینے والے سکیورٹی عملے کیلئے 11 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری

پولنگ کے دوران ڈیوٹی دینے والے سکیورٹی عملے کیلئے 11 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری

رحیم یارخان(بیورونیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات 2018ء کی پولنگ کے دوران سیکورٹی پر مامور سیکورٹی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

اہلکاروں کیلئے جاری کردہ 11 نکاتی ضابطہ اخلاق کے مطابق سکیورٹی اہلکار متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسرز کی اجازت کے بغیر پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔سکیورٹی اہلکار پولنگ کے دوران غیر جانبدار رہیں گے، کسی سیاسی جماعت یاامیدوار کے حق میں یا خلاف کام نہیں کریں گے، پولنگ عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے جبکہ اپنے فرائض دیانتداری اور قانون کے مطابق سرانجام دیں گے ، بوقت ضرورت پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کے قیام اور اسے بہتر بنانے کیلئے پریذائیڈنگ آفیسرز کی مکمل معاونت کریں گے ۔ پولنگ اسٹیشن سے باہر ووٹر ز کو ممکنہ تعاون فراہم کریں گے ، معذورافراد، بزرگ شہریوں، خواجہ سراؤں اور بیمار ووٹرز کو قطار میں سب سے آگے کھڑا کرنے کیلئے مدد کریں گے ۔

ضابطہ اخلاق

مزید : ملتان صفحہ آخر