حکومتی دعووں کے باوجود رمضان المبارک بجلی بحران میں گزر گیا‘ صارفین تڑپتے رہے

حکومتی دعووں کے باوجود رمضان المبارک بجلی بحران میں گزر گیا‘ صارفین تڑپتے ...

ملتان ( سٹاف رپو رٹر)رمضان المبارک بجلی کے بحران میں گزر گیا۔ صارفین اذیت میں مبتلا رہے ۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود بجلی بحران کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔2018میں بجلی بحران پھر سنگین ہو گیا۔رمضان المبارک میں بجلی کی (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

بلا تعطل فراہمی کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ماہ رمضان المبارک میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث صارفین شدید مشکلات کا شکار اور پریشان رہے ۔ گزشتہ روز آخری رمضان المبارک کو بھی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ نواحی علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی بند رہی جبکہ وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ کا مسئلہ بھی درپیش رہا ۔ صارفین نے صورتحال پر شدید احتجاج کیاہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر