چاند رات: بازاروں میں شدید رش‘ رات گئے تک شاپنگ

چاند رات: بازاروں میں شدید رش‘ رات گئے تک شاپنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر )چاند رات کو بازاروں میں شدید رش ‘ تل دھرنے کو جگہ نہ رہی۔بیوٹی پارلرز اور باربرسیلونز مالکان کی چاندی رہی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چاند رات کو چوک بازار ‘کینٹ بازار ‘ ممتاز آباد مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم کالونی ‘ گلگشت کالونی اوردیگر مارکیٹوں میں عید کی (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
خریداری کر نیوالوں کا شدید رش رہا۔ خصوصاً شوز ‘ مہندی ‘ سامان میک اپ‘ پرس‘ چوڑیوں کی دکانوں پر خواتین کا شدید رش دیکھنے میں آیا ۔ بازاروں میں شاپنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین نے بیوٹی پارلرز کا رخ کیا ۔ باربر سیلونز پر بھی نوجوانوں کا رش رہا جو عید کے سلسلے میں تیاری میں مصروف رہے ۔بیوٹی پارلرز اور باربر سیلونز نے گزشتہ روز دگنا ریٹ وصول کئے ۔ رات گئے تک بیوٹی پارلرز اور باربر سیلونز کھلے رہے۔
چاند رات