اہم خلیجی ریاست کو عالمی سطح پر یو اے ای کیخلاف کامیابی مل گئی

اہم خلیجی ریاست کو عالمی سطح پر یو اے ای کیخلاف کامیابی مل گئی
اہم خلیجی ریاست کو عالمی سطح پر یو اے ای کیخلاف کامیابی مل گئی

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی عدالت نے قطر کے خلاف کارروائی کیلئے متحدہ عرب امارات کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک عدالت نے متحدہ عرب امارات کی وہ درخواست مسترد کر دی ہے، جس میں خلیجی ریاست قطر کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔ عالمی ادارے کی اس کی رکن ریاستوں کے مابین تنازعات سے متعلق اعلیٰ ترین عدالت نے جمعے کے روز اماراتی حکومت کی وہ درخواست خارج کر دی، جس میں کہا گیا تھا کہ عالمی عدالت کی جانب سے دوحہ حکومت کے خلاف اقدامات کئے جائیں۔

یو ای اے کی اس درخواست میں قطر پر اس کی ہمسایہ عرب ریاستوں کے ساتھ امتیازی رویوں کا الزام لگایا گیا تھا۔ عالمی عدالت کے ججوں نے فیصلہ ایک کے مقابلے میں پندرہ ججوں کی غالب اکثریتی رائے سے کیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی