پاکستانی سکواڈ میں شامل کونسا کھلاڑی ویرات کوہلی کی ویڈیو ز دیکھ کر اپنا کھیل بہتر کرتاہے ؟حیران کن نام سامنے آگیا

پاکستانی سکواڈ میں شامل کونسا کھلاڑی ویرات کوہلی کی ویڈیو ز دیکھ کر اپنا ...
پاکستانی سکواڈ میں شامل کونسا کھلاڑی ویرات کوہلی کی ویڈیو ز دیکھ کر اپنا کھیل بہتر کرتاہے ؟حیران کن نام سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ ویرات کوہلی کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں، ویرات کوہلی بڑے بیٹسمین ہیں، ان کے کھیل میں وقت اور تجربے کے ساتھ نکھار آیا ۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کو بھلایا نہیں جا سکتا، بھارت کے خلاف یادگار فتح کل ہی کی بات لگتی ہے۔
اولڈ ٹریفورڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ویرات کوہلی کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں، میں بھی کوشش کر رہا ہوں کہ پاکستان کی جانب سے میچ فنش کرنے کی عادت ڈالوں، امید ہے جلد ویرات کوہلی کی طرح میچ جتوانے کی صلاحیت بھی آ جائے گی۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے بھارت کو ہرانے کے لئے الگ پلاننگ کی ہوئی ہے، ہم فوکس ہیں کہ بھارت کو ہرائیں گے اور یہ تاثر بلکل غلط ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کی کمزور ٹیم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں جو گزر گیا اس کے بارے میں نہیں سوچ رہے بلکہ جو آگے آ رہا ہے اس میچ پر توجہ ہے۔

مزید :

کھیل -