حکومت کسی پراس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی،شبرزیدی

حکومت کسی پراس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی،شبرزیدی

کراچی (اکنامک رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ہزاروں آڑھتیوں کے ٹیکس کو10 ہزارسے بڑھا کرایک لاکھ کردیا ہے۔کراچی میں کونسل آف فارن ریلیشنزکے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ ایگری کلچراکانومی صوبائی معاملہ ہے،آگر آپ اس تناظر میں دیکھیں گے تو آپ کوسخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔آڑھتیوں پر اس بجٹ میں 10ہزارسے 1لاکھ روپے تک ٹیکس لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ 12 لاکھ کمانے والے پرڈھائی ہزار روپے ٹیکس لگایا گیا ہے،حکومت کسی پراس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی۔ دستورمیں لکھا ہے زرعی ٹیکس صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لئے استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایگری کلچر کا شعبہ بھی اب رجسٹرڈ ہونا چاہئے۔ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپنی ہر ممکن کوشش کریں۔گورنر اسٹیٹ بنک رضاباقر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ میری تقرری خزانہ کے محکمہ نے کی ہے۔تمام سمندرپار پاکستانوں کوکہوں گا آئیے اپنے ملک کی خدمت کریں۔اسٹیٹ بینک مرکزی بینک ہے جسے ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے۔آپکی رائے مقدم رکھی جائیگی۔گورنراسٹیٹ بنک نے کہا کہ انٹرسٹ ریٹ پالیسی کا مقصد مہنگائی سے لڑنا ہی ہوتا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر