سندھ حکومت نااہلی چھپانے کے لیے وفاق پر انگلیاں اٹھارہی ہے،محمد حسین

سندھ حکومت نااہلی چھپانے کے لیے وفاق پر انگلیاں اٹھارہی ہے،محمد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے وفاق پر انگلیاں اٹھارہی ہے۔ ماضی میں کبھی نہیں دیکھا کہ ریکوزیشن سیشن میں بجٹ پیش کیا جائے۔ اس طرح سیشن بلانا غیر آئینی ہے۔جمعہ کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا کہ ریکوزیشن سیشن بلانے کے لیے 45ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپوزیشن کو سیشنز میں تھرڈ اور فورتھ کوارٹر نہیں دیا گیا جس کے باعث ہم کارکردگی پر نظر نہیں رکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کا اپنا کلیکشن 40 فیصد کم ہوا ہے۔ یہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے وفاق پر انگلیاں اٹھاتے رہے۔ ہم سیشن میں بیٹھیں گے اور ان کی تقریر سنیں گے۔ عوام کے خلاف کچھ ہوا تو نہ بجٹ پیش کرنے دیں گے اور نہ فرار ہونے دیں گے۔