ای ڈاٹ کو پاکستان اور ٹیلی نار کے درمیان اشتراک

ای ڈاٹ کو پاکستان اور ٹیلی نار کے درمیان اشتراک

کراچی (پ ر) ٹیلی کمیونکیشن انفراسٹرکچر سروسز کمپنی ای ڈاٹ کو پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (edotco PK) اور ٹیلی نار پاکستان لمیٹڈ (ٹیلی نار پاکستان) کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ادارے مل کر دادو اور د و قومی شاہراہوں N55اور N25پر نئے ٹیلی کمیونیکیشن سائیٹس تعمیر کریں گے۔ اس اشتراک سے دونوں کمپنیوں کے اس عزم کی توثیق ہوتی ہے کہ ملک میں ٹیلی کمیونکیشن انفراسٹرکچر کو وسعت دینے کے ساتھ پسماندہ علاقوں اور دیہی علاقوں میں جدید ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی اور ڈیجیٹل پاکستان کے لئے حکومتی کاوشوں میں حصہ ڈالا جائے۔ ای ڈاٹ کو پاکستان کے کنٹری منیجر عارف حسین نے اس اشتراک کے بارے میں بتایا، "ای ڈاٹ کو میں ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مستحکم اشتراک زیادہ سے زیادہ مثبت اثرات لانے کے لئے اہم ہے اور ٹیلی نار کے ساتھ یہ معاہدہ ٹیلی کمیونکیشنز کی ترقی اور تبدیلی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ہم پہلے ہی ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات سے لطف اندو ز ہورہے ہیں اور یہ اس امر کی جانب اگلا قدم ہے۔ "ٹیلی نار پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر خرم اشفاق نے کہا، "ٹیلی نارپاکستان میں ہم اپنے ویژن پاکستان کو بہترین اور جدید کنکٹیویٹی کی فراہمی کے تحت اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ معاشی اور معاشرتی تقسیم کے درمیان پل کا کردا ر بہترین ٹیلی کام ٹیکنالوجی ہی ادا کرسکتی ہے۔دونوں بڑے اداروں کی اس شراکت سے ہم اس مقصد کو حاصل کرسکیں گے اور دونوں کی مہارتوں کو یکجا کرکے بہترین اورمنظم انفراسٹرکچر کی سہولیات فراہم کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان نئے مقامات سے نہ صرف ہمارے صارفین کو بہتر موبائل کوریج میسر آئے گی بلکہ یہ خطے کی معاشی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔"

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر