نشئی بیٹے نے پیسے نہ دینے پر ماں کو خنجر گھونپ دیا

نشئی بیٹے نے پیسے نہ دینے پر ماں کو خنجر گھونپ دیا

کراچی (کرائم رپورٹر) فیڈرل بی ایریا میں بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر ماں کو خنجر کے وار سے زخمی کردیا۔ ایس ایچ او انیلا نے بتایا کہ یوسف پلازہ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر16 میں واقعے گھر کے اندر ملزم شرجیل نے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں ناہید زوجہ مسرور کو خنجر کے پے در پے وار کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزم شرجیل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نشے کا عادی ہے جو اپنی والدہ سے نشہ کرنے کیلئے پیسے مانگ رہا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر