حیدرآباد، سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ،2 بھائی جاں بحق

حیدرآباد، سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ،2 بھائی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ ان کا ایک کزن زخمی ہو گیا، ایس ایس پی نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ ایڈیشنل آئی حیدرآباد ریجن نے بھی واقعہ کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب مبینہ طور پر پرانی دشمنی پر سیشن کورٹ کے باہر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سیری کے رہائشی دو سگے بھائی امجد علی حاجانو اور معشوق علی حاجانو ہلاک جبکہ ان کا ایک کزن سجاد ولد نبی بخش حاجانو شدید زخمی ہو گیا، واقعہ کے وقت علاقے میں بھگڈر مچ گئی، ہلاک شدگان کی لاشیں اور زخمی کو طبی امداد کے لئے فوری سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق 2018 میں سیری تھانہ کی حدود میں حاجانو اور بردی برادریوں میں ہونے والے جھگڑے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے اور سیری تھانہ پر صوف ولد جمعو بردی ساکن گوٹھ جمعہ بردی نے یکم فروری کو اپنے دو بھائیوں 48 سالا عبدالحکیم بردی اور 60 سالہ سلیم بردی کو فائرنگ کرکے قتل کر نے کے الزام میں ملزمان ماہین حاجانو ولدسیفل حاجانو، معشوق علی حاجانو، گلشیر ولد مٹھو حاجانو، سجاد عرف سجاول ولد نبی بخش حاجانو، عرس ولد حسین بخش حاجانو، شریف ولد سائیں بخش حاجانو، سلیم ولد رفیق حاجانو، منٹھار ولد علی محمد حاجانو اور امین ولد ماہین حاجانو پر ایف آئی آر نمبر 16/2018 درج کرائی تھی جبکہ سیری تھانہ پر ہی درج کرائی گئی ایف آئی آر نمبر 18/2018 میں مدعی گلزار علی ولد مٹھو حاجانو ساکن گوٹھ صوف حاجانو نے اپنے 25 سالا کزن جانی حاجانو کو قتل کرنے کے الزام میں بردی برادری کے صوف ولد جمعوبردی، سلیم بردی، نجم عرف نجو بردی، عثمان بردی، نصیر بردی، حکیم بردی، عاشق بردی ولد صوف بردی، عزیز ولدحکیم بردی، علی ڈنو ولد بہادر بردی اور نسیم گوپانگ پر مقدمہ درج کرا یا تھا۔جمعہ کو ان دونوں برادریوں کی طرف سے درج کرائے گئے مقدمات کی سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 8 حیدرآباد کی عدالت میں سماعت تھی جہاں یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ نے فوری پر پولیس پارٹیاں تشکیل دے کر فائرنگ کرنے والیملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔درایں اثنا ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر غلام سرور جمالی نے بھی سیشن کورٹ کے سامنے پیشی پر آئے دو افراد امجد علی اور معشوق علی کیفائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

تجزیہ -