منی لانڈرنگ کیس،مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار،نیب ذرائع

منی لانڈرنگ کیس،مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار،نیب ذرائع

لاہور(نامہ نگار)نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں مشتاق چینی کو وعدہ معاف گواہ بنانے کے لئے احتساب عدالت سے اجازت مانگ لی، مشتاق چینی کو چیئرمین نیب کے روبرو پیش کرنے کے لئے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازاوران کے بھائی سلمان شہباز کے خلاف مشتاق چینی کو وعدہ معاف گواہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے رضا مندی ظاہر کردی ہے، مشتاق چینی کو چیئرمین نیب کے سامنے پیش کرنے کے لئے اسلام آباد لے جایا جائے گا، ریفرنس میں حمزہ شہباز کے علاوہ فضل داد، قاسم اور آفتاب محمود سمیت دیگر دو ملزمان بھی گرفتار ہیں، تمام ملزمان نے نیب کو منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں کہ وہ کیس طرح سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے لئے منی لانڈرنگ کرتے رہے، نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز سے تفتیش مکمل ہوتے ہی ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کردیا جائے گا، ریفرنس کے مطابق 18کروڑ روپے سے زائد رقم کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔

مشتاق چینی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر