فریال تالپورکوآج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

فریال تالپورکوآج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
فریال تالپورکوآج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فریال تالپور کو آج پیش کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق فریال تالپور کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی، نیب حکام فریال تالپور کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو جعلی اکاو¿نٹس کیس میں نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد