وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آج لائن) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان موجودہ صورت حال میں پارٹی بیانیے سے متعلق آگاہ کریں گے، وفاق، پنجاب میں بجٹ سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال ہوگا، وزیراعظم بجٹ سے متعلق پارٹی حکمت عملی اوراہداف سے آگاہ کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد