غیر قانونی ٹھیکوں کے الزام میں گرفتار وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کوآج احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا

غیر قانونی ٹھیکوں کے الزام میں گرفتار وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کوآج ...
غیر قانونی ٹھیکوں کے الزام میں گرفتار وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کوآج احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرقانونی ٹھیکوں کے الزام میں گرفتار وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے گرفتار وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا،نیب کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ممبرپنجاب اسمبلی سبطین خان کوگزشتہ روزنیب نے گرفتارکیاتھا،وزیرجنگلات پنجاب سبطین خان پرغیرقانونی ٹھیکوں کاالزام ہے، سبطین خان پرچنیوٹ میں اربوں روپے کےٹھیکوں میں من پسند کمپنی کو نوازنےکاالزام ہے۔