مردان،ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق،2 زخمی
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان میں 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام کے کہنا ہے کہ مردان میں رنگ روڈپر حیدر کلی کے قریب 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔