فلم ’عاشق بنایا آپ نے ‘کی ہیروئن تنوشری دتہ کے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر فیصلہ ہوگیا

فلم ’عاشق بنایا آپ نے ‘کی ہیروئن تنوشری دتہ کے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی ...
فلم ’عاشق بنایا آپ نے ‘کی ہیروئن تنوشری دتہ کے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر فیصلہ ہوگیا

  


ممبئی (ویب ڈیسک)  بالی ووڈ اداکار ناناپاٹیکر کو ناکافی ثبوت کی بنا پر جنسی ہراسانی کے الزام میں کلین چٹ مل گئی۔

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے گزشتہ برس اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایاتھا اوران کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی تھی تاہم ممبئی پولیس نے نانا پاٹیکر کو اس کیس میں کلین چٹ دیتے ہوئے کیس بند کردیا۔ پولیس کا کہناہے کہ انہیں ناناپاٹیکر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔ لیکن ان پر الزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ کیس بند ہونے اورنانا پاٹیکر کو کلین چٹ ملنے سے خوش نہیں ہیں۔

اداکارہ تنوشری دتہ کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ بہت ہی برا ہوا کیونکہ نانا پاٹیکر کافی عرصے سے کلین چٹ ملنے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے۔ تنوشری نے کہا میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں ہمارے گواہوں کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئی تھیں اور ان پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ وہ اپنے بیانات پولیس کو ریکارڈ نہ کروائیں۔ ہمارے 10 گواہ تھے جن میں سے صرف ایک یا دو کے بیانات ریکارڈ ہوئے۔ دیگر گواہ دھمکیوں کے باعث سامنے ہی نہیں آئے۔

مزید : تفریح