نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں،نیب نے سابق وزیراعظم کی سزا معطلی کی درخواست پر ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں،نیب نے سابق وزیراعظم کی سزا معطلی کی ...
نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں،نیب نے سابق وزیراعظم کی سزا معطلی کی درخواست پر ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب)نے نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا، نیب نے نوازشریف کی سزامعطلی درخواست کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کرادیا ،نیب نے سزا معطلی کی درخواست کی مخالفت کردی ،نیب کی جانب سے کہا گیا ہے  کہ نوازشریف سزایافتہ مجرم ہیں لہٰذاضمانت پررہانہیں کیاجاسکتا،عدالت نے تمام شواہددیکھنے کے بعدنوازشریف کوسزاسنائی،نیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت ایسی تشویشناک نہیں ،میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کی کوئی سرجری تجویز نہیں کی ،نوازشریف کی درخواست ہارڈشپ اصول پر پوری نہیں اترتی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقررہے،اپیل سماعت کیلئے مقررہوتوضمانت کی درخواست ناقابل سماعت ہوتی ہے،لہٰذاعدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف کی درخواست ضمانت مستردکی جائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد