ورلڈکپ میں آج 2 میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے اور یہ کتنے بجے شروع ہوں گے؟ جانئے

ورلڈکپ میں آج 2 میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے اور یہ کتنے بجے شروع ہوں ...
ورلڈکپ میں آج 2 میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے اور یہ کتنے بجے شروع ہوں گے؟ جانئے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلامقابلہ آسٹریلیا اور سری لنکا جبکہ دوسرا افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔

پہلا میچ اوول گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کارڈیف ویلز سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ میں سری لنکا اب تک چار میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرسکی ہے جبکہ آسٹریلیا چار میچز میں سے تین میں فاتح رہی۔پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں اب تک چار میچز کھیل چکی ہیں اور چاروں میچز میں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے جنوبی افریقہ نوویں نمبر جبکہ افغانستان دسویں نمبر ہے۔

مزید : کھیل