ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ

ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں ...
ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی،پارٹی قیادت سے گرین سگنل کے بعد عثمان ڈار کچھ دیربعداس معاملے پر پریس کانفرنس کرینگے،ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی مبینہ منی لانڈرنگ کی تفصیلات انکوائری کمیشن میں پیش کی جائیں گی،غیرملکی کمپنیوں سے رابطے اورکروڑوں روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کی چھان بین ہو گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ چھان بین ہوگی کہ بیوی اوربچوں کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں رقم کی منتقلی کن ذرائع سے کی گئی؟اس کے علاوہ یہ بھی چھان بین ہو گی کہ وزارتوں میں ملنے والے اربوں روپے کے فنڈ کہاں خرچ ہوئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے بطوروفاقی وزیرقومی خزانے کے استعمال کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد