بھارت کیخلاف میچ میں آصف علی اور شاہین آفریدی کی جگہ کن کھلاڑیوں کو کھلانے پر غور کیا جا رہا ہے؟ اہم ٹاکرے سے قبل بڑی خبر آ گئی

بھارت کیخلاف میچ میں آصف علی اور شاہین آفریدی کی جگہ کن کھلاڑیوں کو کھلانے پر ...
بھارت کیخلاف میچ میں آصف علی اور شاہین آفریدی کی جگہ کن کھلاڑیوں کو کھلانے پر غور کیا جا رہا ہے؟ اہم ٹاکرے سے قبل بڑی خبر آ گئی

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ بھارت کے خلاف میچ میں دو سپنرز عما د وسیم اور شاداب خان کو کھلانے پر غور کررہی ہے تاکہ پانچ ریگولر باؤلرز کیساتھ میچ میں کھیلا جائے جبکہ ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کر دیا جائے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں محمد عامر، حسن علی اور وہاب ریاض کے ساتھ دو سپنرز کھیلیں گے، شاداب خان کو شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم کو آصف علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ شعیب ملک کی خراب فارم پر سب کو تشویش لاحق ہے لیکن انہیں ایک اور لائف لائن دی جاسکتی ہے، ایسے وقت میں جبکہ آسٹریلیا کیخلاف سنچری بنانے والے حارث سہیل باہر بیٹھے ہیں، شعیب ملک کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق کپتان شعیب ملک کو انگلینڈ میں خراب ریکارڈ کے باوجود ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا اور وہ اب بھی ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے انصاف نہیں کر سکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شعیب ملک نے کئی بار مس فیلڈنگ بھی کی لیکن بیٹنگ میں صفر پر آﺅٹ ہونے سے ان کی فارم پر پھر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید : کھیل