2 خاندانوں نے کرپشن کے تحفظ،جعلی اکاؤنٹس ،منی لانڈرنگ کیلئے خواتین کوڈھال بنایا ،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 2 خاندانوں نے کرپشن کے تحفظ،جعلی اکاؤنٹس ،منی لانڈرنگ کیلئے خواتین کوڈھال بنایا ،دونوں خاندانوں نے خواتین کوڈھال بناکرعورت کے تقدس کوپامال کیا،انہیں چاہئے کہ اپنے اعمال کا محاسبہ کریں،احتساب کے عمل کانہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کوریاست مدینہ کے اصولوں پرقائم کرنے کی جانب گامزن ہیں ،جہاں مرداورعورت کی تفریق کے بغیرقانون کایکساں اطلاق ہی بنیادی اصول تھا ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 2 خاندانوں نے کرپشن کے تحفظ،جعلی اکاؤنٹس ،منی لانڈرنگ کیلئے خواتین کوڈھال بنایا ،دونوں خاندانوں نے خواتین کوڈھال بناکرعورت کے تقدس کوپامال کیا،معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ انہیں چاہئے کہ اپنے اعمال کامحاسبہ کریں،احتساب کے عمل کانہیں۔