عمران فاروق قتل کیس،گرفتار ملزم معظم علی نے درخواست ضمانت دائرکردی

عمران فاروق قتل کیس،گرفتار ملزم معظم علی نے درخواست ضمانت دائرکردی
عمران فاروق قتل کیس،گرفتار ملزم معظم علی نے درخواست ضمانت دائرکردی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی نے درخواست ضمانت دائر کردی،معظم علی نے اے ٹی سی میں درخواست ضمانت دائرکی ۔

تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی اے ٹی سی میں درخواست ضمانت دائر کردی،معظم علی کی درخواست ضمانت پرپیرکو سماعت ہوگی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں،لہٰذاضمانت پررہاکیاجائے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے معظم علی کوعمران فاروق قتل کیس میں گرفتارکیاتھا،معظم علی چار سال سے عمران فاروق قتل کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد