بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ،ارکان اسمبلی پر مشتمل ٹیم کا اعلان ،حکومت کا اخراجات قومی خزانے سے ادانہ کرنے کافیصلہ

بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ،ارکان اسمبلی پر مشتمل ٹیم کا اعلان ،حکومت کا ...
بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ،ارکان اسمبلی پر مشتمل ٹیم کا اعلان ،حکومت کا اخراجات قومی خزانے سے ادانہ کرنے کافیصلہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ارکان اسمبلی پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا گیا ،وزیراعظم عمران خان ،وزرا ، ڈپٹی سپیکر اور سینٹرز ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی ٹیم کے اعزازی کھلاڑی ہوں گے ،حکومت نے ارکان اسمبلی پر مشتمل ٹیم کے اخراجات قومی خزانے سے ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ارکان اسمبلی پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا گیا ،گورنر کے پی شاہ فرمان بھی ٹیم کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ٹیم کے اعزازی کھلاڑی ہوں گے،پارلیمانی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن ٹرائل کے بعد پی سی بی نے کی،حکومت نے ارکان اسمبلی پر مشتمل ٹیم کے اخراجات قومی خزانے سے ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سپیکر نے ارکان اسمبلی کو فی کس 2 ہزار پاونڈ ٹیم کپتان کو جمع کرانے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 8 جولائی سے لندن میں کھیلا جائے گا جس میں 8 ملکوں کی پارلیمانی ٹیمیں حصہ لیں گی ،ایونٹ میں پاکستانی ارکان اسمبلی پر مشتمل ٹیم بھی حصہ لے گی ،حکومت نے بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ارکان اسمبلی پر مشتمل ٹیم کے اخراجات قومی خزانے سے ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منتخب کھلاڑیوں کو خط لکھا ہے جس میں کھلاڑیوں کو رہائش اور سفری اخراجات ذاتی طور پر برداشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،خط میں سپیکر نے ارکان اسمبلی کو فی کس 2 ہزار پاونڈ ٹیم کپتان کو جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد