سب جانتے ہیں یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں،اللہ کی رضا بڑی ہے،فریال تالپور

سب جانتے ہیں یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں،اللہ کی رضا بڑی ہے،فریال تالپور
سب جانتے ہیں یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں،اللہ کی رضا بڑی ہے،فریال تالپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس اور میگامنی لانڈرنگ میں گرفتار فریال تالپور نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں،اللہ خیر کرے گا خود کو اللہ کے حوالے کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکاﺅنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،احتساب عدالت پیشی پر صحافی کے سوال ”کیا آپ کی گرفتاری سیاسی ہے “کا جواب دیتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ آپ دیکھ نہیں رہے کہ یہ سیاسی گرفتاری ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ خیر کرے گا رب کی رضا بڑی ہے ،میں نے خود کو اللہ کے حوالے کیا ہے ۔