”سرفراز احمد دلیر بن جائے اور۔۔۔“ بڑے ٹاکر سے قبل وسیم اکرم نے شاندار مشورہ دیدیا

”سرفراز احمد دلیر بن جائے اور۔۔۔“ بڑے ٹاکر سے قبل وسیم اکرم نے شاندار مشورہ ...
”سرفراز احمد دلیر بن جائے اور۔۔۔“ بڑے ٹاکر سے قبل وسیم اکرم نے شاندار مشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سرفراز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف دلیرانہ فیصلے کرتے ہوئے شیروں کی طرح ٹیم کی قیادت کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ کپتان کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اگر بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تو سب ان پر ہی تنقید کریں گے اس لئے وہ اس خوف سے بالاتر ہو کر کھیلیں کہ انہیں کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا اور دلیرانہ فیصلہ کریں، دیگر کھلاڑیوں کو بھی شکست کا خوف ذہن سے نکال کر میدان میں اترنا ہو گا۔
جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں ہمیشہ شکست کیوں ہوتی ہے تو انہوں نے کہا کہ اس کا جواب تو کسی کے پاس بھی نہیں لیکن یہ باتیں صرف میڈیا میں ہوتی ہیں، پلیئرز کے ذہن میں ماضی نہیں ہوتا ان کے ذہن میں صرف وہ میچ ہوتا ہے جس کیلئے وہ میدان میں اترتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 15 کھلاڑیوں میں کافی محدود آپشنز ہیں جبکہ دو پارٹ ٹائم سپنرز کے ساتھ مسئلہ ہوسکتا ہے کیونکہ بھارت وہ ٹیم ہے جو رنز بنانے کیلئے سپنرز کی تلاش کرتی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں باﺅلرز کو لائن اور لینتھ کا خیال رکھنا ہوگا، ٹی 20 والی باﺅلنگ اس فارمیٹ میں نہیں چل سکتی، ورلڈ کپ کے بعد ضروری ہے کہ پلیئرز کو فرسٹ کلاس میں لینتھ بولنگ کی پریکٹس کرائی جائے۔

مزید :

کھیل -