جعلی اکاﺅنٹس کیس،فریال تالپور9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جعلی اکاﺅنٹس کیس،فریال تالپور9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
جعلی اکاﺅنٹس کیس،فریال تالپور9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  


اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،عدالت نے ملزمہ کو 24 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے جعلی اکاﺅنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار فریال تالپور کے ریفرنس کی سماعت کی ۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ فریال تالپورکوکل گرفتارکیاگیا،ملزمہ کے 13 جون کووارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے،فریال تالپورکے گھرکوسب جیل کادرجہ دیاگیاہے، سب جیل پر 2 خواتین افسران کوتعینات کیاگیاہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فریال تالپورجعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزدملزمہ ہیں، زرداری گروپ کااکاؤنٹ فریال تالپورآپریٹ کرتی ہیں،نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی نے کہا کہ زرداری گروپ کے اکاؤنٹ میں اربوں کی ٹرانزیکشنزہوئیں،زرداری گروپ کے اکاؤنٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے رقوم آئیں،فریال تالپورکے دستخط سے اویس مظفرکے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس ریفرنس میں فریال تالپورکامرکزی کردارہ ے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمہ کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکیاجائے،وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب نے فریال تالپورکوان کے گھر میں گرفتار کیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیاکہ ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی ہیں،تفتیشی افسر نے کہا کہ جی ریفرنس کی کاپیاں جمع کرا دی ہیں، رجسٹرار آفس میں جمع کرائی ہیں سکروٹنی ہو رہی ہے،جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ پیر کو ریفرنس کی کاپیاں میری میز پر ہونی چاہئیں، عدالت نے فریال تالپور کو 9روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،عدالت نے فریال تالپورکو 24 جون کودوبارہ عدالت پیش کرنےکاحکم دیدیا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد