ایمریٹس ائیرلائن کی پاکستانیوں کیلئے زبردست پیشکش
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان سمیت کئی ممالک کی پروازوں کیلئے خصوصی رعائت کا اعلان کر دیا ہے جس سے 10 جون سے 24 جون تک بکنگ کرنے والے اور 30 اپریل 2020ءتک سفر کرنے والے افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے موریشیس، بارسلونا، کراچی، میونخ اور میلبورن کیلئے پروازوں پر خصوصی رعائت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ شمالی امریکہ اور یورپ جانے والے افراد بھی اس آفر سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ پیشکش 10 جون سے 24 جون تک فلائٹ بکنگ کرنے والے اور 30 اپریل سے 2020ءتک سفر کرنے والے افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس پیشکش کے تحت پروازوں کی بکنگ کرانے والے افراد دبئی میں کمپنی کے خرچے پر چھٹیاں گزارنے کا موقع بھی حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ اس آفر کے تحت بکنگ کرانے والوں کا نام ایک لکی ڈرا میں شامل کیا جائے گا اور جیتنے والے کو دبئی میں چھٹیاں گزارنے کا موقع ملے گا جس دوران اسے 14 لگژری ہوٹلز میں سے کسی ایک میں رہائش دی جائے گی۔