پاک، بھارت میچ جیتنے کیلئے دونوں ٹیموں کے چانسز کتنے ہیں؟ وسیم اکرم نے کڑوا سچ بول دیا

پاک، بھارت میچ جیتنے کیلئے دونوں ٹیموں کے چانسز کتنے ہیں؟ وسیم اکرم نے کڑوا ...
پاک، بھارت میچ جیتنے کیلئے دونوں ٹیموں کے چانسز کتنے ہیں؟ وسیم اکرم نے کڑوا سچ بول دیا

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا کل مانچسٹر میں ہو گا جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور پوری دنیا میں اربوں لوگ یہ میچ دیکھیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو بھی اس میچ کا بے صبری سے انتظار ہے اور وہ اس حوالے سے قومی ٹیم کو مشورے بھی دے رہے ہیں مگر یہ میچ کون جیتے گا؟ اس سوال پر انہوں نے کڑوا سچ بول دیا ہے جسے جان کر یقینا آپ بھی پریشان ہو جائیں گے۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دل کہتا ہے پاکستان میچ جیتے لیکن دماغ کہتا ہے کہ بھارت جیت جائے گا، جب ان سے چانسز کا پوچھا تو انہوں نے کیا کہ انڈیا کا پاکستان پر 30-70 کا چانس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کے پاس باؤلنگ میں کافی ورائٹی ہے، سپنرز بھی اچھے ہیں اور فاسٹ باؤلرز بھی ٹاپ کلاس کے ہیں جبکہ بیٹنگ میں بھی بھارت کے پاس کافی گہرائی ہے تاہم شیکھر دھون کے نہ ہونے سے انہیں فرق ضرور پڑے گا کیونکہ وہ پچھلے میچ کے سنچری میکر ہیں اور رائیٹ ہینڈ لیفٹ ہینڈ کامبی نیشن کا بھی فرق پڑ جائے گا۔

مزید : کھیل