ووٹ بیچنے کا الزام،وزیراعظم کیخلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ محفوظ

ووٹ بیچنے کا الزام،وزیراعظم کیخلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ محفوظ
ووٹ بیچنے کا الزام،وزیراعظم کیخلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ محفوظ

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کی عدالت نے ووٹ بیچنے کے الزام پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج یا آئندہ سماعت پرفیصلہ سنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی،عمران خان کی طرف سے بابر اعوان نے عدالت میں جواب جمع کرادیا ،بابر اعوان نے کہا کہ فوزیہ بی بی کیخلاف فیصلہ کمیٹی نے دیا،کمیٹی نے فوزیہ بی بی کوشوکازنوٹس بھی دیا،وکیل فوزیہ بی بی نے کہا کہ شوکازنوٹس نیوزکانفرنس کے بعددیاگیا،وکیل عمران خان نے کہا کہ فوزیہ بی بی نے کمیٹی ارکان کوفریق بھی نہیں بنایا،وکیل فوزیہ بی بی نے کہا کہ تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں،کیس میں فیصلہ سنایاجائے،

ہرجانہ کیس میں عمران خان اورفوزیہ بی بی کے وکلاکے دلائل مکمل ہو گئے ،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے ریمارکس دیئے کہ آج یا آئندہ سماعت پرفیصلہ سنائیں گے،

واضح رہے کہ فوزیہ بی بی نے عمران خان کیخلاف 50 کروڑکاہرجانہ کیس دائرکررکھاہے ،فوزیہ بی بی پرسینیٹ الیکشن میں ووٹ بھیجنے کاالزام لگایاگیاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور