”مجھے دو کھلاڑیوں نے بتایا ہمیں صبح ہی معلوم ہوا ہے کہ۔۔۔“ وسیم اکرم کو قومی کھلاڑیوں نے کیا بتایا؟ جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں
مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف ٹیم ایک روز پہلے ہی فائنل کر لی جائے تاکہ کھلاڑی ذہنی طور پر تیار رہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے بتایا کہ انہیں ایک سے دو کھلاڑیوں نے بتایا کہ میچ کی صبح ہی انہیں معلوم ہوا کہ وہ نہیں کھیل رہے، ایسا کرنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے ایک روز پہلے ہی ٹیم فائنل کر لی جائے اور کھلاڑیوں کو بتا دیا جائے تاکہ وہ ذہنی طور پر تیار ہیں اور اچھی کارکردگی پیش کر سکیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ بورڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون بروز اتوار مانچسٹر کے سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔