شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مشتاق چینی نے بیان ریکارڈکرادیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مشتاق چینی نے بیان ریکارڈکرادیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عاطف خان نے مشتاق چینی کا بیان ریکارڈ کیا۔
تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی نے منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے نیب میں درخواست دے رکھی تھی ،چیئرمین نیب نے مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظورکی تھی ،مشتاق چینی کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ عاطف خان کے رو برو یش کیاگیا جہاں ملزم نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا،مشتاق چینی نے دونجی بینکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشنز کاریکارڈفراہم کیا ،مشتاق چینی کا کہنا ہے کہ اسے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزارکی غیرملکی ترسیلات موصول ہوئیں،سلمان شہبازکے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ 60 لاکھ 54 ہزارمنتقل کئے۔