شاہ زیب قتل کیس،مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

شاہ زیب قتل کیس،مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
شاہ زیب قتل کیس،مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،ملزم نے سپریم کورٹ سے عمرقیداورجرمانہ کالعدم قراردینے کی استدعاکردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ میں اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 2 افرادکے ذاتی جھگڑے پردہشتگردی کی دفعات عائدنہیں ہوسکتیں،ہائیکورٹ قتل اوردہشتگردی کے درمیان فرق کرنے میں ناکام رہی، درخواست میں کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے سزائے موت اور ہائیکورٹ نے سزاعمرقیدمیں بدل دی،عدالت سے استدعا ہے کہ عمرقیداورجرمانہ کالعدم قراردیا جائے۔