پروڈکشن آرڈرمیراحق ہے اس کواستعمال کروں گی،فریال تالپور

پروڈکشن آرڈرمیراحق ہے اس کواستعمال کروں گی،فریال تالپور
پروڈکشن آرڈرمیراحق ہے اس کواستعمال کروں گی،فریال تالپور

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کہاہے کہ میں نے پہلے بھی مقدمات کاسامناکیاہے، پروڈکشن آرڈرمیراحق ہے اس کواستعمال کروں گی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے صحافی کے سوال ”عدالتوں سے احتساب پرکوئی اعتراض تونہیں“؟کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی مقدمات کاسامناکیاہے،میرے والد،بھائی اورخاوندبھی پہلے جیل میں تھے،فریال تالپور نے کہا کہ پرویزمشرف کے دورمیں بھی یہ سب برداشت کیا،میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں،میں بے قصور ہوں۔

ٓصحافی کے سوال ”کیا آپ کے پروڈکشن آرڈرجاری ہوں گے؟“کا جواب دیتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرمیراحق ہے اس کواستعمال کروں گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد