مریم نوازکی بلاول بھٹوکوملاقات کی دعوت،چیئرمین پیپلزپارٹی کل رائیونڈ جائینگے

مریم نوازکی بلاول بھٹوکوملاقات کی دعوت،چیئرمین پیپلزپارٹی کل رائیونڈ ...
مریم نوازکی بلاول بھٹوکوملاقات کی دعوت،چیئرمین پیپلزپارٹی کل رائیونڈ جائینگے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دیدی،چیئرمین پیپلزپارٹی کل جاتی امرا جائیں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور کے دورے پر ہیں ،ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں کھانے کی دعوت دی جو بلاول بھٹو زرداری نے قبول کرلی ، بلاول بھٹو کل دوپہر ڈیڑھ بجے جاتی امرا جائیں گے،ملاقات میں دونوں جانب سے چند قریبی رفقا بھی شریک ہوں گے ،ملاقات میں حکومت مخالف تحریک سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور