دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا اور آسٹریلیا کے ورلڈ کپ میچ کا حیران کن نتیجہ آگیا

دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا اور آسٹریلیا کے ورلڈ کپ میچ کا حیران کن نتیجہ ...
دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا اور آسٹریلیا کے ورلڈ کپ میچ کا حیران کن نتیجہ آگیا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو87 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیے جانے والے 335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 247 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ آئی لینڈرز نے میچ کا آغاز انتہائی شاندار انداز میں کیا اور یوں لگا کہ وہ بڑے ہدف کا تعاقب بڑی آسانی کے ساتھ کرلیں گے لیکن ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سری لنکن وکٹوں کی ایسی جھڑی لگی کہ ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل پائی اور45 اعشاریہ 5 اوورز میں 247 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے دلچسپ میچ میں آئی لینڈر اوپنرز نے ٹیم کو 115 رنز کا زبردست آغاز فراہم کیا لیکن بعد میں آنے والے کھلاڑی اچھی بلے بازی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ سری لنکا کی جانب سے اوپنر دیموتھ کرونارتنے 97 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ دوسرے اوپنر پریرا 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اوپنرز کے علاوہ سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا جس کے باعث میچ ہاتھ سے نکل گیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ رچرڈسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیںسری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت نہ ہوا ، اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 80 رنز جوڑے تاہم اس موقع پر ڈیوڈ وارنر 26 رنز بنا کر دھنانجیا دی سلوا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ایرون فنچ153،عثمان خواجہ 10،سٹیون سمتھ 73،مارش3،کرے 4رنزاور کیومنز 0 پر آوٹ ہوئے جبکہ میکسوئل 46رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔

مزید : کھیل