فواد حسین چوہدری صحافی سمیع ابراہیم سے معافی مانگیں گے یا نہیں؟ تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

فواد حسین چوہدری صحافی سمیع ابراہیم سے معافی مانگیں گے یا نہیں؟ تہلکہ خیز ...
 فواد حسین چوہدری صحافی سمیع ابراہیم سے معافی مانگیں گے یا نہیں؟ تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں تھپڑ پڑنے پر سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے فیصل آباد کے تھانہ منصورآباد میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر کردی ہے اور استدعا کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیاجائے ۔ دوسری طرف وفاقی وزیر نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ وزارت جاتی ہے تو جائے ، پھر آجائے گی ۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ منصورآباد میں دائر درخواست میں سمیع ابراہیم نے موقف اپنایا کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے وہ اپنے دوستوں ارشد شریف، رئووف کلاسرا، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب  کے ہمراہ آئے تھے ، اس دوران وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ان پر حملہ کردیا، انہیں تھپڑمار ا اور گالیاں دیں، سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں لہٰذا مقدمہ درج کیاجائے ۔ 

Video Screen shot

دوسری طرف نجی ٹی وی چینل 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فوادحسین چوہدری نے کہا کہ وزارت جاتی تو جائے ، معافی نہیں مانگوں گا ، کوئی بات نہیں ، پہلے بھی دو دفعہ وزیراعظم کیساتھ رہ چکا ہوں.ان کاکہناتھاکہ یہ وزارتیں ملتی رہتی ہیں، چلی گئی تو پھر آجائے گی،ہماری کونسی سیاست ختم ہورہی ہے ، گرمی سردی ہوگئی ہے ، ایسا ہوتا رہتا ہے ، کونسی بڑی بات ہے ، گرمی گرمی میں کچھ ہوجاتا ہے ، معذرت والی کوئی بات ہی نہیں۔ فواد چوہدری کا کہناتھاکہ حکومت کے لیے کوئی بڑا چیلنج نہیں، ڈاکوئوں سے ریکوری کا وقت آگیا۔

مزید : قومی