عدالت عظمیٰ کی سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنسززیرالتواہونے کی تردید

عدالت عظمیٰ کی سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنسززیرالتواہونے کی تردید
عدالت عظمیٰ کی سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنسززیرالتواہونے کی تردید

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت عظمیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنسززیرالتواہونے کی تردید کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنسززیرالتواہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 2 صدارتی ریفرنسزسمیت 28 ریفرنسززیرالتواہیں،زیرالتواریفرنسزپرقانون کے مطابق سماعت کے بعدفیصلہ ہوگا،ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چنددنوں سے 350 ریفرنسززیرالتواہونے کاتاثردیاگیا،350 ریفرنسزکاتذکرہ باربارکیاگیا۔

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ 350 ریفرنسزکے اعدادوشمارغلط،بے بنیاداورحقائق پرمبنی نہیں،سپریم جوڈیشل کونسل کو 426 شکایات اورریفرنسز موصول ہوئے جن سے 398 ریفرنسزاورشکایات کونمٹادیاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد