منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آصف زرداری سے نیب مزید کیا پوچھے گی ؟ پتہ چل گیا

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آصف زرداری سے نیب مزید کیا پوچھے گی ؟ پتہ چل گیا
منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آصف زرداری سے نیب مزید کیا پوچھے گی ؟ پتہ چل گیا

  


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیب سابق صدر آصف علی زرداری سے میگا منی لانڈرنگ کیس کے ساتھ جوائنٹ وینچر میں بھی تفتیش کرے گی۔ جمعہ کو نیب کی جانب سے جوائنٹ ونیچر میں تفتیش کیلئے درخواست دائر کی گئی،درخواست احتساب عدالت نمبر 2 میں دائر کی گئی۔

درخواست میں کہاگیاکہ سابق صدر آصف علی زرداری میگا منی لانڈرنگ کیس میں پہلے سے ہی نیب کی حراست میں ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جوائنٹ وینچر میں نیب کے تفتیشی افسر محمد غفران کو تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد