پاک بھارت میچ سے قبل مانچسٹر میں کرکٹ کا تین روزہ میلا سج گیا

پاک بھارت میچ سے قبل مانچسٹر میں کرکٹ کا تین روزہ میلا سج گیا
پاک بھارت میچ سے قبل مانچسٹر میں کرکٹ کا تین روزہ میلا سج گیا

  


مانچسٹر (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے ہائی وولٹیج مقابلے کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے اور اس کے لیے مانچسٹر شہر میں کرکٹ کا تین روزہ میلہ سجایا گیا ہے۔

مانچسٹر میں منعقد کیے جانے والے میلے میں شہریوں کے لیے بڑی اسکرینز پر مفت میچ دیکھنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔اسکرینز کے ساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کے لیے کرکٹ سے متعلق گیمز اور اشیاءکی خریداری کے لیے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

پاک بھارت میچ سے قبل ہی شائقین کرکٹ پرجوش ہیں اور دونوں ٹیموں کے تماشائی اپنی اپنی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی