حکومت پنجاب نے میٹرو بس کا کرایہ بڑھا دیا لیکن کتنا ؟ مسافروں کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

حکومت پنجاب نے میٹرو بس کا کرایہ بڑھا دیا لیکن کتنا ؟ مسافروں کیلئے نئی ...
حکومت پنجاب نے میٹرو بس کا کرایہ بڑھا دیا لیکن کتنا ؟ مسافروں کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے عوامی سواری ’میٹروبس سروس‘ کے کرائے میں اضافہ کردیا ۔ دس روپے کے اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، اس سے قبل میٹروبس کا کرایہ بیس روپے تھا اور اضافے کے اطلاق کے بعد بڑھ کر 30روپے ہوجائے گا ۔

مقامی میڈیا نے محکمہ خزانہ پنجاب کے ذراءع کے حوالے سے بتایا کہ کرائے میں 50فیصد اضافے کے بعد سبسڈی میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی کمی ہوگی ، اس سے پہلے صوبائی حکومت سالانہ 9ارب روپے سبسڈی دے رہی تھی ۔ ذراءع نے بتایا کہ سبسڈی کی رقم میں کمی اور آمدن بڑھانے کے لیے بسوں پر اشتہار لگائے جائیں گے ۔ میٹروبس کے علاوہ بھی حکومت نے صوبے میں جاری منصوبوں پر بھی سبسڈی کم کردی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میٹروبس سروس میں ان دنوں موبائل فون چوری کی وارداتیں عام ہیں اور تقریباً ہرتیسری بس میں ہی شہری اپنے موبائل فون چھن جانے کا رونا رو رہے ہوتے ہیں ، گزشتہ دنوں تھانہ کاہنہ میں ایک مبینہ چوربھی پکڑاگیا تھا ۔ شہریوں نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ راستے میں کہیں کسی جگہ پر شکایت کرنے کے لیے کوئی متعلقہ بندہ ہی موجود نہیں ، ارفع کریم ٹاور میں موجود میٹروانتظامیہ کے آفس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے جہاں عمومی طورپر ویڈیوز دکھانے پر ہی اکتفا کیاجاتا ہے ، میٹروانتظامیہ کا ایسے لوگوں کو روکنے یا پکڑنے کا کوئی انتظام ہی موجود نہیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بزنس