چیمپینز ٹرافی میں ’باپ، بیٹے‘ کا کھیل شروع کرنے والے وریندرا سہواگ پھر میدان میں آ گئے

چیمپینز ٹرافی میں ’باپ، بیٹے‘ کا کھیل شروع کرنے والے وریندرا سہواگ پھر ...
چیمپینز ٹرافی میں ’باپ، بیٹے‘ کا کھیل شروع کرنے والے وریندرا سہواگ پھر میدان میں آ گئے

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والا میچ پاکستان کیلئے مسائل پیدا کر سکتا ہے کیونکہ اس میں پاکستان کی جیت کے امکانات بہت زیادہ تھے جبکہ بھارت کو ہرانا پاکستان کیلئے ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی گیند بازی ہمیشہ سے اچھی رہی ہے اور دونوں ممالک کے میچ سے قبل بھارت کی بیٹنگ اور باﺅلنگ کی بات ہوتی ہے۔پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیت جاتا ہے تو یہ ٹورنامنٹ کھل جائے گا تاہم مجھے ایسا لگتا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میچ جیت جائے گا، کیونکہ بھارت کو ہرانا نا ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض بہت اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں مگر اصل مسئلہ میچ کے درمیانے اوورز میں آتا ہے کیونکہ حسن علی وکٹیں نہیں لے پا رہے۔پاک، بھارت میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا کہ پاکستان اور بھارت فائنل میچ سے قبل فائنل ہے مگر میرے نزدیک ایسا نہیں یہ پول کی دو ٹیموں کا عام میچ ہے۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ اگر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹاپ آرڈر سکور نہ بنا سکا تو کیا مڈل آرڈر سکور کر پائے گا؟ اگر شروع کے دس اوورز میں بھارت کی وکٹ نہ گری تو انہیں میچ ہرانا بہت مشکل ہے۔سہواگ نے کہا کہ میرے نزدیک عالمی کپ 2019ءکو جیتنے کیلئے فیورٹ ٹیم بھارت نہیں بلکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ ہیں۔

مزید : کھیل