تین افراد نے پانچویں جماعت کے طالبعلم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

تین افراد نے پانچویں جماعت کے طالبعلم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
تین افراد نے پانچویں جماعت کے طالبعلم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  


لاہور (ویب ڈیسک) لاہورکے علاقے جوہر ٹاﺅن میں 3 افراد نے پانچویں جماعت کے طالب علم کو اغواءکر کے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔متاثرہ بچے کے والد عبدالرشید نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے 13 سالہ بیٹے کو 3 نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور زیادتی کرتے رہے اور 12 دن بعد جوہر ٹاﺅن کے علاقے میں چھوڑ گئے۔روزنامہ جنگ کے مطابق متاثرہ بچے کے مطابق تینوں اغوا کار اسے کریم بلاک پر ایک کوارٹر میں لے گئے جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس بدفعلی کا مقدمہ درج نہیں کر رہی اور اغوا کاروں سے صلح کرنے پر زور دے رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور