’ہم نے ابھی تک یہ کام نہیں کیا لیکن بھارت کے خلاف ضرور کریں گے‘ مکی آرتھر نے پاک بھارت میچ سے قبل ’سرپرائز‘ دے دیا

’ہم نے ابھی تک یہ کام نہیں کیا لیکن بھارت کے خلاف ضرور کریں گے‘ مکی آرتھر نے ...
’ہم نے ابھی تک یہ کام نہیں کیا لیکن بھارت کے خلاف ضرور کریں گے‘ مکی آرتھر نے پاک بھارت میچ سے قبل ’سرپرائز‘ دے دیا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے ابھی تک پرفیکٹ کرکٹ نہیں کھیلی لیکن بھارت کے خلاف پرفیکٹ پرفارمنس دینی ہے۔

پاک بھارت میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا پریشر اور اہمیت ویسی ہی ہے جیسے کسی بھی دوسرے میچ کی ہے ، اس میچ میں بھی کسی دوسرے میچ کی طرح بس دو پوائنٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک اپنی پرفیکٹ کرکٹ نہیں کھیلی، جس دن پرفیکٹ کھیلیں گے اس دن کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں ہم نے اب اپنی پرفیکٹ پرفارمنس دینی ہے ہم تیار ہیں اور اچھے میچ کے لیے پر امید ہیں۔

مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ ان پریڈکٹ ایبل ٹیم کا ٹیگ پاکستان ٹیم کو دلچسپ بناتا ہے اور یہ کسی کو بھی ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید : کھیل