ٹاس کے بعد سر فراز اور کوہلی کا کیا حال ہو گا ؟شعیب اختر نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہو گیا

ٹاس کے بعد سر فراز اور کوہلی کا کیا حال ہو گا ؟شعیب اختر نے ایسی تصویر شیئر ...
ٹاس کے بعد سر فراز اور کوہلی کا کیا حال ہو گا ؟شعیب اختر نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے ورلڈ کپ کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بارش کی پیش گوئی کردی ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی ایکسپریس نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹاس سیشن کے بعد بارش کے پانی میں تیرتے ہوئے پویلین لوٹ رہے ہیں اور ان دونوں کے پیچھے شارک لگی ہوئی ہے جبکہ کرکٹ ایکسپرٹ گراونڈ میں موجود ایک پانی میں تیرتی کشتی کے اوپر کھڑے تجزیہ دے رہے ہیں۔شعیب اختر نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی میں لکھا کہ کل کے میچ میں کچھ ایسا ہی ہوتا نظر آ ہا ہے۔


آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں ابھی تک کھیلے جانے والے 20 میچز میں سے 4 اہم میچز بارش کی نظر ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ برطانوی محکمہ موسمیات نے کل مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں ہونےوالے میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
انگلینڈ کے موسم کو لے کر سبھی شائقین آئی سی سی سے نالاں نظر آتے ہیں، کچھ لوگ آئی سی سی کو مذاق کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کچھ تو شدید غصے میں نظر آ رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -