بڑی اپوزیشن جماعتیں دیکھتی رہ گئیں جماعت اسلامی بازی لے گئی، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کردیا

بڑی اپوزیشن جماعتیں دیکھتی رہ گئیں جماعت اسلامی بازی لے گئی، حکومت کے خلاف ...
بڑی اپوزیشن جماعتیں دیکھتی رہ گئیں جماعت اسلامی بازی لے گئی، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کردیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی نے کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے استحصال اور مہنگائی کے ظلم کو مزید برداشت نہیں کرے گی، آئی ایم ایف کی غلامی اور مہنگائی کیخلاف اتوار کو لاہور سے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور صبح دس بجے مال روڈ پر عوامی مارچ ہوگا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے۔قیصر شریف نے مزید کہا کہ ملک گیر تحریک کے حوالے سے سراج الحق آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور