ترجمان بلاول بھٹوزرداری گرفتاریوں پر حکومت کے خلاف برس پڑے

ترجمان بلاول بھٹوزرداری گرفتاریوں پر حکومت کے خلاف برس پڑے
ترجمان بلاول بھٹوزرداری گرفتاریوں پر حکومت کے خلاف برس پڑے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث ہونی چاہئے تھی لیکن حکومت نے بحث کارخ سیاسی گرفتاریوں کی جانب موڑ دیاہے ۔

جیونیوز کے مطابق تفصیلات کے مطابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث ہونی چاہئے تھی لیکن حکومت نے معاملے کا رخ کسی اور جانب موڑ دیاہے ، حکومت نے بحث کا رخ سیاسی گرفتاریوں کی جانب موڑ دیاہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے کہ جھوٹی ایف آئی آر ز درج کروائی جائیں ، خواہ کوئی بھی ہو اگر اس کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی جاتی ہے تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو قومی اسمبلی میں بولنے نہیں دیا گیا ، بلاول نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیاہے ۔

مزید : قومی