جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے میدان میں آگئے

جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے میدان میں آگئے
جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے میدان میں آگئے

  


پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر پیرس ائیر شو کے مداحوں پر سحر طاری کرنے کے لئے میدان میں آگئے ہیں، تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ پیرس ائیر شو میں شرکت کیلئے دو دن پہلے پیرس پہنچ چکا ہے ۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر نے پیرس ائیر شو کیلئے ریہرسل کا آغاز کر دیا ہے، یہ ائیر شو لابورج پیرس میں 17 سے 23 جون تک منعقد کیا جائے گا۔ تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ پیرس ائیر شو میں شرکت کیلئے دو دن پہلے پیرس پہنچ چکاہے ۔ترجمان کے مطابق شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی شرکت کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے، پاک فضائیہ شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی صلاحیتیوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا، یہ ائیر شو فرنچ ائیر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے جو دنیا کی سب سے بڑی نمائش کہلاتی ہے ۔ یہ ایئر شو سات دن تک جاری رہے گا۔ 17 سے 20 جون تک پروفیشنلز کیلئے اور آخری تین دن پبلک کے لئے مختص ہوں گے ۔

پیرس میں ہونے والے اس ایئر شو میں پاکستانی وفد میں ائر فورس کے آفیسر، پائلٹ، ٹیکنیشن اور ماہرین بھی موجود ہیں۔ سترہ جون سے شروع ہونے والے اس ایئر شو میں دنیا بھر سے طیارہ ساز کمپنیاں شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیارے کو پہلی بار 2015ءکے پیرس ائر شو میں پیش کیا گیا تھا۔

مزید : قومی /دفاع وطن