مریم نواز کس کی اجازت سے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے جارہی ہیں؟ تہلکہ خیز بیان جاری

مریم نواز کس کی اجازت سے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے جارہی ہیں؟ تہلکہ ...
مریم نواز کس کی اجازت سے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے جارہی ہیں؟ تہلکہ خیز بیان جاری

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ میری بلاول سے ملاقات نواز شریف اور شہباز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے ۔

جیونیوز کے مطابق مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ میری بلاول سے ملاقات نواز شریف اور شبہاز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے ، پارٹی اصولوں اور قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا مجھ سمیت سب پر لازم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول سے ملاقات کے معاملے پر پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے ، مسلم لیگ ن میں تمام فیصلے نواز شریف ، شہبازشریف اور پارٹی کے لوگوں سے مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔

مزید : قومی