الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور پیپلز ...
الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )غیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کردئیے۔الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، تینوں سیاسی جماعتوں کو 20 جون کو الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گی ہے۔

فرخ حبیب کی درخواست پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، جبکہ اکبر ایس بابر کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری ہوا ہے۔الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے سیاسی جماعتوں اور درخواست گزاروں کو طلب کیا ہے۔

مزید : قومی