کیا عامر کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں؟ ویرات کوہلی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

کیا عامر کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں؟ ویرات کوہلی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو ...
کیا عامر کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں؟ ویرات کوہلی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ مخالف ٹیم کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتے بلکہ اپنی طاقت دیکھ کر ہی میچ کی پلاننگ کرتے ہیں، ان کے ذہن میں محمد عامر سمیت کسی بھی ایک باﺅلر سے کبھی مقابلہ نہیں ہوتا ، کھلاڑیوں کو پاک بھارت میچ کو پروفیشنل انداز میں دیکھنا چاہیے باہر کے ماحول کا لطف اٹھانا تماشائیوں کا کام ہے۔

پاک بھارت میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ان کا اور محمد عامر کا مقابلہ نہیں ہے، ان کے سامنے کوئی بھی باﺅلر ہو ان کی توجہ صرف گیند پر ہوتی ہے کیونکہ سامنے عامر ہو یا کوئی پارٹ ٹائم باﺅلر ، اگر خراب شارٹ کھیلی تو وکٹ جاسکتی ہے۔

پاک بھارت میچ میں اپنی ٹیم کی پلاننگ کے حوالے سے ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں لیکن وہ مدمقابل ٹیم کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتے بلکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی طاقت دیکھ کر پلاننگ کریں اور گراﺅنڈ میں بہتر کرکٹ کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بارش کے باعث میچ متاثر نہیں ہوگا اور پورے 50 اوور کا میچ ہوگا کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر انہیں اپنا کامبی نیشن تبدیل کرنا پڑے گا۔

پاک بھارت میچ سے قبل سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر چھائی گرمی اور مداحوں کے بڑھے ہوئے جذبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ بطور پروفیشنل کرکٹر ان کیلئے بس یہ ایک میچ ہے، کھلاڑیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ بھی اس میچ کو پروفیشنل میچ کی طرح لیں، باہر کا ماحول انجوائے کرنامداحوں کا کام ہے۔

ایک سوال پر ویرات کوہلی نے کہا کہ شیکھر دھون کا نہ ہونا ایک دھچکہ ضرور ہے لیکن ان کی جگہ آنے والے کھلاڑی بھی اچھے ہیں اس لئے زیادہ ٹینشن نہیں ہے۔

مزید : کھیل